پاکستان کو ترقی کی بلندیوں پر پہنچانا ہے تو دن رات محنت کرنا ہوگی، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ٹیکنالوجی پارک منصوبے کا دورہ کیا۔ کہا منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کیلئے  24 گھنٹے کام جاری رہنا خوش آئند ہے۔ ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر سے ملک کی آئی ٹی برآمدات میں سالانہ 70 ملین ڈالر کا اضافہ ہوگا۔

سپریم کورٹ نے دوسری سہ ماہی کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

وزیراعظم نے ٹیکنالوجی پارک کے تعمیراتی کام پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ کہا یہ  بین الاقوامی معیار کے عین مطابق  کیٹیگری تھری کا پہلا ٹیکنالوجی پارک ہو گا۔ حکومت سنبھالتے ہی ترقیاتی منصوبوں پر 24 گھنٹے کام کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔ پاکستان کو ترقی کی بلندیوں پر پہنچانا ہے تو دن رات محنت کرنا ہوگی۔ میں نے خود ہفتے اور اتوار کی چھٹی کو ترک کر دیا ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پروجیکٹ ٹیم اور وزارت آئی ٹی اس منصوبے کو جلد مکمل کرنے کیلئے اقدامات تیز کریں۔ ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر سے پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں سالانہ 70 ملین ڈالر کا اضافہ ہوگا، جبکہ 10 ہزار روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ وزیرِاعظم نے منصوبے کیلئے جنوبی کوریا کی حکومت کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔

 

 

54 / 100

One thought on “پاکستان کو ترقی کی بلندیوں پر پہنچانا ہے تو دن رات محنت کرنا ہوگی، وزیراعظم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!