...

محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کے راستوں کا تفصیلی جائزہ اور انتظامات کی نگرانی

تشکر نیوز:  سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان نے کمشنر کراچی سید حسن علی نقوی کے ہمراہ 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کے راستوں اور گذرگاہوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے فراہمی و نکاسی آب سمیت دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ان انتظامات کی خود نگرانی کی۔ دورے کے دوران چیف انجینئر سیوریج آفتاب عالم چانڈیو سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی انکے ہمراہ تھے۔

جاوید عالم اوڈھو دوبارہ ایڈیشنل آئی جی کراچی تعینات

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق، سی او او اور کمشنر کراچی نے جعفری الائنس کے مرکزی رہنما سید شبر رضا سمیت دیگر قائدین سے ملاقات کی اور انہیں واٹر کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ جعفری الائنس کے رہنماؤں نے محرم الحرام کے دوران جلوسوں کے راستوں پر واٹر کارپوریشن کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

 

 

اس موقع پر سی او او واٹر کارپوریشن کا کہنا تھا کہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی خصوصی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران بہتر انتظامات کیے گئے ہیں۔ واٹر کارپوریشن کا عملہ محرم الحرام کی عام تعطیلات کے دوران بھی اپنے فرائض بہتر طریقے سے سر انجام دے رہا ہے اور تمام ایگزیکٹیو انجینئرز اپنے ماتحت عملے سمیت اپنی ڈویژنوں میں موجود ہیں۔ انہوں نے تمام افسران و ملازمین کو محرم الحرام کے دوران بہترین خدمات سر انجام دینے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

70 / 100

One thought on “محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کے راستوں کا تفصیلی جائزہ اور انتظامات کی نگرانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.