ڈی جی رینجرز (سندھ) کا 10 محرم الحرام یوم عاشورہ کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

تشکر نیوز: ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق، ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل اظہر وقاص نے 10 محرم الحرام کے موقع پر کراچی میں مرکزی جلوس کی سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کنٹرول روم کا دورہ بھی کیا اور علاقے کے سیکٹر کمانڈر نے انہیں مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

کراچی: سی ای او واٹر کارپوریشن کی ہدایت پر پانی چوروں کے خلاف کارروائی، بلدیہ ٹاؤن میں غیر قانونی تالاب مسمار، مقدمہ درج

ڈی جی رینجرز نے جلوس کے راستوں پر کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور اس دوران رینجرز کے ماہر نشانہ باز اسنائپرز کو بلند عمارتوں پر تعینات کیا گیا۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلوس کی سیکیورٹی کی نگرانی بھی جاری رہی۔

 

 

کراچی کے مختلف علاقوں میں اس ماہ کے دوران متعدد کومبنگ آپریشن بھی کیے گئے۔ جلوس کے منتظمین نے سیکیورٹی اداروں کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

68 / 100

One thought on “ڈی جی رینجرز (سندھ) کا 10 محرم الحرام یوم عاشورہ کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!