ارض وطن فاؤنڈیشن کی بنوں کنٹونمنٹ کوہاٹی گیٹ دہشتگردی واقعے کی شدید مذمت

تشکر نیوز: ارض وطن فاؤنڈیشن کے صدر علی منصور اور جنرل سیکریٹری سید محمد عروج نے بنوں کنٹونمنٹ کوہاٹی گیٹ پر ہونے والے دہشتگردی واقعے کی شدید  الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ محرم الحرام کے مقدس دنوں میں دہشتگردی کے واقعات انتہائی تشویش کا باعث ہیں۔

آئی جی سندھ کی زیرصدارت نجی سیکورٹی کمپنیوں کی تربیت کے حوالے سے اہم اجلاس

ان کا کہنا تھا کہ بنوں کنٹونمنٹ کوہاٹی گیٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں اور اس حملے میں شہید ہونے والے آٹھ فوجی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس، تعزیت اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

 

 

علی منصور نے کہا کہ ایسے واقعات قوم کے حوصلے کو پست نہیں کرسکتے اور دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پوری قوم متحد ہے۔ سید محمد عروج نے بھی اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر کو کسی صورت اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

68 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!