...

صدر، وزیراعظم، وزیرداخلہ اور چیئرمین سینیٹ کی بنوں کینٹ میں دہشتگردی کی مذمت

تشکر نیوز: صدر مملکت اور وزیراعظم سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات نے بنوں کینٹ میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت اور شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

صدر مملکت آصف زرداری نے دہشت گردی کی کارروائی ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج عقیدت پیش کیا۔ کہا ہمارے بہادر جوانوں نے بروقت کارروائی کرکے قوم کو بڑے نقصان سے بچا لیا۔ دہشت گرد عناصر کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے گا۔

ڈی آئی خان: دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو فوجی جوانوں سمیت 7 افراد شہید

وزیراعظم  شہباز شریف نے بھی بنوں چھاؤنی میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی۔ شہید ہونے والے پاک فوج اور ایف سی کے جوانوں  کو خراج عقیدت  پیش کرنے کے ساتھ شہدا کے خاندانوں سے اظہار تعزیت بھی کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں لازوال ہیں۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی بنوں چھاؤنی پر حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔۔  کہا بہادر جوانوں نے جان دے کر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ خاک میں ملایا ۔ دشمن پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش کررہا ہے ۔ اتحاد  سے  دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ یقینی بنائیں گے ۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا بھی کی۔

 

 

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی بنوں چھاؤنی پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

55 / 100

One thought on “صدر، وزیراعظم، وزیرداخلہ اور چیئرمین سینیٹ کی بنوں کینٹ میں دہشتگردی کی مذمت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.