ڈی آئی خان: دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو فوجی جوانوں سمیت 7 افراد شہید

تشکر نیوز: خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو فوجی جوانوں سمیت 7 افراد شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں رورل ہیلتھ سینٹر پر بزدلانہ حملہ کیا۔ دہشتگردوں کے حملے میں 5 شہری شہید ہوگئے۔ شہدا میں 2 لیڈی ہیلتھ ورکر،2بچے اور ایک چوکیدار شامل ہیں۔

شبانہ محمود برطانیہ کی پہلی خاتون مسلمان لارڈ چانسلر بن گئیں

ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، دہشت گردوں کی فائرنگ سے نائب صوبیدار محمد فاروق اور سپاہی محمد جاوید شہید ہوگئے۔

 

 

اس سے قبل بنوں چھاؤنی پر دہشتگردوں کے حملے کے دوران خودکش دھماکے میں 8 فوجی جوان شہید ہوگئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تمام 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

67 / 100

One thought on “ڈی آئی خان: دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو فوجی جوانوں سمیت 7 افراد شہید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!