بنوں کینٹ پر دہشتگردوں کا بزدلانہ حملہ، صدر مملکت، وزیر اعظم کی پرزور مذمت

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے بنوں کینٹ پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی پرزور مذمت کی ہے۔

تشکر نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جوانوں نے بروقت کارروائی کرکے قوم کو بڑے نقصان سے بچا لیا، پوری قوم کو اپنے بہادر جوانوں کی قربانی پر فخر کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک سے دہشت گرد عناصر کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے گا۔

سیاسی جماعتیں ملک کیلئے خطرہ بن جائیں تو انہیں قومی جماعتیں نہیں کہا جائے گا، جاوید لطیف

صدر مملکت نے شہدا کے بلند درجات اور ان کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے عفریت کو مکمل ختم کرنے کے لیے پر عزم ہیں، پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسزکےساتھ کھڑی ہے، دہشت گردی کےخلاف پاک فوج اوردیگرسیکیورٹی فورسزکی قربانیاں لازوال ہیں۔

وزیراعظم نے پاک فوج اور فرنٹئیر کانسٹیبلری کے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسزکی کارکردگی کی تعریف کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم حملےمیں شہید ہونیوالے سیکیورٹی فورسز کے بہادر اورجری جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے حملےمیں شہید ہونیوالے پاک فوج کےجوانوں، فرنٹئیرکانسٹیبلری کے لانس نائیک کے بلند درجات کی دعا کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔

 

 

یاد رہے کہ انٹرسروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) کے ترجمان نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز بنوں چھاؤنی میں دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنادیا، دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کے 8 اہلکار شہید ہوگئے، جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تمام 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

54 / 100

One thought on “بنوں کینٹ پر دہشتگردوں کا بزدلانہ حملہ، صدر مملکت، وزیر اعظم کی پرزور مذمت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!