شاہ فیصل اور ماڈل ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات: اسد غفار اور عمران رمضان کی رشوت خوری عروج پر

تشکر نیوز: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے بلڈنگ انسپیکٹر اسد غفار کی رشوت خوری اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے جبکہ عمران رمضان آرائیں نے پٹہ سسٹم کا چارج سنبھال لیا ہے۔ شاہ فیصل کالونی اور ماڈل ٹاؤن کالونی غیر قانونی تعمیرات کا مرکز بن چکے ہیں۔

تشکُّر نیوز جلد ہی عمران رمضان آرائیں اور اسد غفار کے پٹہ سسٹم کے حقائق کو منظر عام پر لائے گا۔ ڈی جی رشید سولنگی سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

جماعت اسلامی سمیت دیگر پارٹیز کی پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے کی مخالفت

شاہ فیصل کالونی اور ماڈل ٹاؤن کالونی میں غیر قانونی تعمیرات زور و شور سے جاری ہیں۔ مفاد پرست بلڈر مافیا نے بلڈنگ انسپکٹر اسد غفار اور عمران رمضان آرائیں کو بھاری رشوت دی ہے۔ اسد غفار کی رشوت خوری نے شاہ فیصل اور ماڈل کالونی کے رہائشیوں کو پریشان حال کر دیا ہے۔

سیوریج، نکاسی آب، پانی، گیس، اور بجلی کے مسائل کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے بدعنوان بلڈنگ انسپکٹر اسد غفار کی رشوت خوری عروج پر ہے۔ اسد غفار اور عمران رمضان آرائیں نے اپنا ہی سسٹم چلانا شروع کر دیا ہے۔

 

 

شاہ فیصل کالونی میں پلاٹ نمبر 1/6 پر کمرشل گراؤنڈ پلس ٹو کی تعمیرات جاری ہیں، جہاں چار دکانیں بھی بنائی جا رہی ہیں جس کی سرپرستی اسد غفار کر رہے ہیں۔ دوسری جانب، پلاٹ نمبر A.3/67 پر گراؤنڈ فلور پر شادی ہال کی تعمیرات کا کام تیزی سے جاری ہے جبکہ اوپر پورشن کی غیر قانونی تعمیرات بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ شاہ فیصل کالونی نمبر 5 پر پلاٹ نمبر 5/18 پر بھی غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں۔

70 / 100

One thought on “شاہ فیصل اور ماڈل ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات: اسد غفار اور عمران رمضان کی رشوت خوری عروج پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!