وزیراعظم شہباز شریف کی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پرحملے کی مذمت

تشکر نویز: وزیراعظم شہباز شریف نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں ہمدردیاں ٹرمپ کے خاندان کے ساتھ ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے سابق امریکی صدر کی جلد صحت یابی کی دعا، کہا کہ مشکل وقت میں ہمدردیاں ٹرمپ کے خاندان کے ساتھ ہیں۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں زخمی

واضح رہے کہ امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آور مارا گیا، واقعے میں ایک شخص بھی ہلاک ہوا۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی ریاست پنسلوانیا کے علاقے بٹلر میں منعقد ریلی کے شرکا سے خطاب کے لیے اسٹیج پر موجود تھے جس وقت فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ تقریر کے دوران گولیاں چلتے ہی نیچے جھک گئے، اس دوران ریلی میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ جان بچانے کے لئے بھاگنے لگے تاہم چند ہی لمحے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کھڑے ہوئے حامیوں کی طرف دیکھ کر فضا میں مکا لہرایا، اس وقت ان کے دائیں کان پر خون کے نشانات دکھائی دے رہے تھے، جس کے بعد فوراً سیکرٹ سروس کے اہلکار ٹرمپ کو اپنے حصار میں لے کر موقع سے روانہ ہوگئے۔

 

 

ابتدائی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ٹرمپ کو ایک گولی لگی تھی، ریلی میں 8 سے 10 گولیاں چلائی گئیں، ایک گولی بظاہر ٹرمپ کے کان کو چھوتی ہوئی نکل گئی، فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 2 افراد زخمی ہوگئے تاہم ریلی میں جس رائفل سے فائرنگ کی گئی تھی اسے بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

54 / 100

One thought on “وزیراعظم شہباز شریف کی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پرحملے کی مذمت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!