تشکر نیوز: سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کو تین مخصوص نشستیں ملیں گی۔خواتین کی دو مخصوص نشتیں جن پر پیپلزپارٹی کی سمیتا افضال اور ایم کیو ایم کی ڈاکٹر فوزیہ حمید منتخب ہوئی تھی۔۔
کیماڑی میں پولیس کی کامیاب کارروائیاں: منشیات فروش اور گٹکا سپلائر گرفتار
وہ واپس پی ٹی آئی کو دے دی جائیں گی جبکہ اقلیت کی ایک مخصوص نشست پر پیپلزپارٹی کے سریندر ولاسائی منتخب ہوئے تھے وہ نشست بھی پاکستان تحریک انصاف کے پاس آئے گی، پاکستان پیپلزپارٹی کے اراکین کی تعداد 117 سے کم ہو کر 115 ہوجائے گی جبکہ ایم کیو ایم کے اراکین کی تعداد 37 سے کم ہوکر 36 ہوجائے گی