ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی فواد غفار سومروکانیو کراچی میں قائم امام بارگاہوں کا دورہ

امام باگاہوں و مساجد، مجالس،اورجلوس کے منتظمین سے ملاقات ۔۔۔مجالس اور جلوسوں کے پرامن انعقاد کے لیے ضروری اقدامات کی یقین دہانی عشرہء محرم الحرام کے دوران انتظامیہ کو مستعد رہنے کی ہدایت

کراچی ( ) مورخہ 12 جولائی بروز جمعہ

 ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی فواد غفار سومرو نے جو کہ محرم الحرام کی آ مد سے قبل ہی ضلع وسطی میں مجالس و عزاداری کے جلوسوں کے پرامن انعقاد کی منصوبہ بندی کے ساتھ ساتھ محرم الحرام کے دوران مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف اور عزاداران حسین  کے جلوس کی گزرگاہوں پر  صفائی ستھرائی ،سڑکوں کی بحالی ،واٹر و سیوریج لائنوں کی مرمت اور رات میں روشنی کے مناسب انتظامات کے حوالے سے ٹاون انتظامیہ کو  ہدایات جاری کر دی تھین  اور اس حوالے سے  ضلع وسطی میں قائم امام بارگاہوں کے منتظمین سے رابطہ میں تھے انہوں نے آج ایک بار پھر نیوکراچی سیکٹر فائیو جی میں قائم مسجد و امام بارگاہ  ابوتراب ،مسجد و امام باگاہ مصطفی نارتھ کراچی سیکٹر الیون بی ،جامع مسجد سکینہ و امام باگاہ کاظمین سیکٹر الیون جی نیوکراچی کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں صفائی ستھرائی ،سڑکوں کی بحالی سمیت روشنی کے انتظامات کا جائزہ لیا فواد غفار سومرو نے مساجد و امام بارگایوں کی  انتظامیہ کے عہدیداران سے ملاقات کی اور انکے مسائل اور انتظامیہ کی جانب سے درکار تعاون کے بارے میں آگاہی حاصل کی ۔ اور امام بارگاہوں کے منتظمین  کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی  جبکہ جلوسوں کی گذرگاہوں کے لیے مقررہ راستوں پر حفاظتی انتظامات اور دیگر اقدامات پر گفتگو کی گئی ۔

 

 

 

 اس موقع پر ڈپٹی کمشنر فواد غفار سومرو نے عاشورہء محرم الحرام کے دوران ضلع وسطی میں مکمل اسلامی بھائی چارے کی فضا قائم رکھنے کےلئے انتظامیہ کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔۔  انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انتظامیہ کے دیگر شعبوں کے افسران کو ہدایت کی کہ ہر لمحہ چاق و چوبند رہیں۔ ڈپٹی کمشنر فواد غفار سومرو نے امام بارگاہوں کے اطراف اور  ان کو جانے والے راستوں اور جلوسوں کی گذرگاہوں پر فول پروف سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔اس موقع پر امام بارگاہوں اور جلوس انتظامیہ کے نمایندگان نے ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کی جانب سے تعاون اور عملی اقدامات کا شکریہ ادا کیا

61 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!