حکومت خلیجی ریاستوں کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مضبوط بنانے کیلئے کوشاں ہے، اسحٰق ڈار

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہا کہ حکومت نے اپنی حالیہ سفارتی رسائی میں، خلیجی ممالک، ازبکستان اور چین کے ساتھ انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں تزویراتی شراکت داری کو مضبوط بنانے اور تعاون کو گہرا کرنے کی کوشش کی۔

حکومت خلیجی ریاستوں کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مضبوط بنانے کیلئے کوشاں ہے، اسحٰق ڈار

تشکر اخبار کی رپورٹ کے مطابق منگل کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی زیر قیادت مخلوط حکومت کے پہلے 100 دنوں میں دفتر خارجہ کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔

اسحق ڈار نے اقتصادی سفارت کاری اور جیو اکنامکس کی طرف حکومت کی حکمت عملی کی تبدیلی پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے بنیادی مقاصد میں معاشی بحالی، سفارتی توسیع اور بین الاقوامی تعاون کے ذریعے تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانا شامل ہے۔

انہوں نےبتایا کہ متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، چین، ایران اور ازبکستان کے حالیہ سفارتی دورے ان کوششوں کا حصہ تھے۔

کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں آج بھی ہلکی بارش کا امکان

مزید برآں، انہوں نے اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر دوحہ میں حالیہ بات چیت کے بعد، افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات، خاص طور پر سلامتی اور صحت کے مسائل سے متعلق کمیٹی کو اپ ڈیٹ کیا، انہوں نے ان بات چیت کو جاری رکھنے کے لیے جلد ہی افغانستان کا دورہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔

وسطی ایشیا میں پاکستانی طلبا کی مشکلات کے حوالے سے اسحق ڈار نے کہا کہ حکومت ان کی مدد اور ان کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے، انہوں نے بتایا کہ حکومت کی مداخلت کی وجہ سے کرغزستان میں 11 ہزار پاکستانی طلبا میں سے تقریباً 4,800 وطن واپس لوٹنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

آذربائیجان کے صدر کا دورہ

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ نے مزید کہا کہ آذربائیجان کے صدر الہام علییف وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر 11 سے 12 جولائی تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

 

 

دفتر خارجہ کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ دورے کے دوران صدر علییف صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔

60 / 100

One thought on “حکومت خلیجی ریاستوں کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مضبوط بنانے کیلئے کوشاں ہے، اسحٰق ڈار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!