ویب ڈیسک،
واشنگٹن میں امریکا اور جنوبی کوریا کے جوہری مشاورتی گروپ کے اجلاس کے بعد امریکا کی ایٹمی آبدوز جنوبی کوریا پہنچ گئی۔
امریکا اور جنوبی کوریا نے مشترکہ بیان میں کہا کہ امریکا اور اتحادیوں کے خلاف شمالی کوریا کا جوہری حملہ ناقابل قبول اور شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان کی حکومت کا خاتمہ ہو گا۔
شمالی کوریا نے امریکا اور جنوبی کوریا پر کشیدگی بڑھانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی غیر ذمہ دارانہ نقل و حرکت کی مذمت کرتے ہیں۔
شمالی کوریا نے کہا کہ امریکی جوہری آبدوز سے ظاہر ہےکہ امریکا ایٹمی جنگ کا سوچ رہا ہے، امریکا سال کا اختتام جوہری جنگ کے مظاہرے کے ساتھ کرنا چاہتا ہے لیکن ہمارےخلاف جوہری ہتھیاروں کا استعمال تباہ کُن ردعمل کا سامنا کرےگا