اے وی ایل سی کراچی کی ایک اور کامیاب کارروائی

کراچی اور اندرون سندھ سے لوڈنگ گاڑیاں چوری کرنے والے گروہ کے تین ملزمان گرفتار، دو چوری شدہ ٹرک برآمد

اے وی ایل سی کراچی کی ایک اور کامیاب کارروائی

اے وی ایل سی ملیر ڈویژن نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کورنگی اور ملیر کے علاقوں سے تین ملزمان، محمد مراد، عامر خان، اور زاہد اقبال کو گرفتار کیا، ایس ایس پی اے وی ایل سی عارف اسلم راؤ

 

ملزمان کا یہ گروہ لوڈنگ گاڑیاں سامان کی نقل و حرکت کے لئے کرائے پر حاصل کرتے اور موقع پا کر انتہائی چالاکی سے ڈرائیور کو نشہ آور دوا سے بے ہوش کرتے اور گاڑیاں چوری کر لیتے تھے۔

کے الیکٹرک نے وزیر خزانہ سے بقایا جات کی جلد ادائیگی کا مطالبہ کردیا

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ملیر کے تھانہ شاہ لطیف اور ٹھٹہ کے تھانہ دھابیجی سے چوری شدہ دو ٹرک برآمد کیے گئے۔

 

 

برآمد کیے گئے ٹرک مالکان کے حوالے کیے گئے جس پر شہریوں نے اے وی ایل سی، کراچی پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

63 / 100

One thought on “اے وی ایل سی کراچی کی ایک اور کامیاب کارروائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!