مودی سرکارکی اگنی ویرسکیم بھارتی فوج کیلئے زہرقاتل قرار

مودی سرکار اگنی ویرسکیم کے تحت اپنی سیاست کو چمکانے میں مصروف ہے جبکہ سکیم کے فوجی خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں

مودی سرکارکی اگنی ویر سکیم کو بھارتی فوج کیلئے زہر قاتل قرار دیا جا رہا ہے اور اب نوجوان یہاں بھرتی ہونے کی بجائے بیرون ملک جانے کو ترجیح دیتے ہیں ۔

مودی سرکارکی اگنی ویرسکیم بھارتی فوج کیلئے زہرقاتل قرار

بی جے پی حکومت کی اگنی ویر سکیم کی وجہ سے اب تک بھارتی فوج کے 18 فوجی تنگ دستی کے باعث خود کشی کر چکے ہیں

بھارتی جریدے ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اگنی ویر شری کانت چوہدری نے 2 جولائی کو آگرہ میں دوران سروس خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

اگنی ویر سکیم کے تحت بھرتی ہونے والے فوجیوں کی خود کشیوں نے اس سکیم کو خونی ثابت کیا ہے

کچھ اطلاعات کے مطابق اگنی ویر سکیم کے تحت ”پہلی موت“ طبعی نہیں تھی بلکہ خود کشی تھی جس کے بعدبھارتی فوج نے اس کی آخری رسومات بھی سرکاری طور پر ادا کرنے سے انکار کردیا

اسنوکرچیمپئن شپ میں احسن رمضان نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کردیا

اگنی ویر سکیم میں جو پالیساں دی گئی ہیں اس سے بھارتی فوجی معاشی مسائل کا شکار ہو کر موت کو گلے لگا لیتے ہیں

اگنی ویر سکیم کے حوالے سے بھارتی فوجیوں کا کہنا ہے کہ مودی خود اقتدار کیلئے 5 سال مانگتا ہے جبکہ ہمیں صرف 3 سال میں ریٹائر کرنے کی بات کرتا ہے

اگنی ویر سکیم کی وجہ سے بھارتی فوج میں بھرتی ہونے والے نوجوانوں کی بڑی تعداد میں کمی آئی ہے

بھارتی حکومت اگنی ویر سکیم میں جھوٹ بول کر فوج میں زیادہ سے زیادہ بھرتیاں کر رہی ہے حالانکہ اس سکیم میں نہ ہی پنشن ہے اور نہ ہی فوجیوں کو تنخواہ کا تحفظ حاصل ہے

گذشہ روز قبل اگنی ویر سکیم کا ایک فوجی جو مقبوضہ کشمیر میں بم دھماکے میں ہلاک ہوا اس کے لواحقین کو وعدے کے باوجود حکومت نے کوئی سرکاری معاوضہ ادا نہیں کیا

دفاعی ماہرین کے مطابق اگنی ویر سکیم میں حکومت جو جھوٹ بول رہی ہے اس سے ملک کا دفاع داؤ پر لگ سکتا ہے کیونکہ یہ مکمل تربیت یافتہ نہیں ہیں

دفاعی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب تین سال بعد ریٹائر ہو کر انہیں نوکری نہیں ملے گی تو یہ نیم تربیت یافتہ لوگ دہشتگردوں کا آلہ کار بھی بن سکتے ہیں

 

 

66 / 100

One thought on “مودی سرکارکی اگنی ویرسکیم بھارتی فوج کیلئے زہرقاتل قرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!