اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان رینجرز پنجاب کے احسن رمضان نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کردیا۔
پاکستان رینجرز پنجاب کے مایہ ناز سنوکر کھلاڑی سپاہی احسن رمضان ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، احسن رمضان نے چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔
اسنوکرچیمپئن شپ میں احسن رمضان نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کردیا
چیمپئن شپ 28 جون تا 3 جولائی سعودی عرب میں منعقد ہوئی اور اس میں تمام ایشین ممالک سے کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز پنجاب عاطف بن اکرم نے شاندار کارکردگی پر احسن رمضان کو مبارکباد دی ۔
احسن رمضان کو دنیا کے کم عمرترین عالمی اسنوکر چمپئن ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
ایکنک ایم ایل ون کے پہلے مرحلے میں 1.2 ارب ڈالر کی منظوری دے گا
اس کےعلاوہ احسن رمضان ایشین انڈر ۲۱ سنوکر چمپئن شپ ایران میں سونے کا تمغہ، ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ قطر میں سونے کا تمغہ اور ورلڈ ۶ بال سنوکر چیمپئن شپ قطر میں چاندی کا تمغہ جیت چکے ہیں