پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چئیرمین محسن نقوی نے قومی ٹیم کے کوچز گیری کرسٹن ، جیسن گلیپسی اور اظہر محمود کو ٹیم کے معاملات میں فری ہینڈ دے دیا۔
تشکر نیوز کے مطابق چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے وائٹ بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن, ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اور اسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے ملاقات کی۔
چیئرمین پی سی بی نے قومی ٹیم کی بہتری کیلئے کوچز کو فری ہینڈ دے دیا
ملاقات میں غیر ملکی کوچز نے ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے پلان سے آگاہ کیا، چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کوچز کی تجاویز سے اتفاق کرتے ہوئے انہیں فری ہینڈ دے دیا۔ انہوں نے کوچز کو کہا کہ کھلاڑیوں کی کوچنگ کے حوالے سے آپ کو پوری سپورٹ دیں گے۔
ملاقات میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کوچنگ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، قومی ٹیم کی بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کو بہتر کرنے کا جامع پلان وضح کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
چیئرمین پی سی بی کی کوچز سے ملاقات میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی اور شکست کی وجوہات بیان کی گئیں اور غلطیوں کی نشاندہی کی گئی۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، بوندا باندی
اس کے علاوہ کھلاڑیوں کی قومی ٹیم میں شمولیت کو فٹنس سے مشروط کردیا گیا، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، اچھے کمبی نیشن کا فقدان ہے۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کی بہتری کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی کا کوچز کے ساتھ ایک اور سیشن بھی جلد ہوگا۔
اس سے قبل، چیئرمین پی سی بی نے لاہور کے نجی ہوٹل میں سابق اور موجودہ کرکٹرز سے طویل ملاقات کی، سابق کرکٹرز نے ڈومیسٹک کرکٹ کو مضبوط بنیادوں پر کھڑا کرنے کے لیے تجاویز پیش کیں۔
ملاقات کے دوران سابق کرکٹرز نے قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے سفارشات پیش کیں، جب کہ کھلاڑیوں کی فٹنس اور ٹی 20 ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی پر بھی گفتگو کی گئی۔