پاکستان رینجرز (سندھ) کا اسمگلنگ کے خلاف آپریشن، 55 ہزار لیٹر غیر قانونی ایرانی تیل برآمد

پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ خفیہ معلومات کی بنیاد پر پاکستان رینجرز (سندھ)، پولیس، اور کسٹم انفورسمنٹ نے کراچی کے علاقے نادرن بائی پاس پر واقع فاسٹ آئل بلوچ فلنگ اسٹیشن پر مشترکہ کارروائی کی۔ اس فلنگ اسٹیشن پر 55 ہزار لیٹر غیر قانونی ایرانی تیل 5 مزدہ ٹرکوں کے ذریعے اسمگل کیا جا رہا تھا۔ کارروائی کے دوران 100 سے زائد افراد نے کسٹم حکام پر پتھراؤ کیا، جس کے نتیجے میں مزدہ ٹرک موقع سے فرار ہو گئے۔

سعودی عرب: نئے ہجری سال کی آمد پر غلاف کعبہ کی روح پرور تبدیلی

پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو کیا اور زیر زمین ٹینکوں سے غیر قانونی ایرانی تیل کو قانونی کارروائی کے لیے 5 آئل ٹینکرز کے ذریعے کسٹم کلکٹریٹ ہاؤس منتقل کیا۔ اس غیر قانونی ایرانی تیل کی قیمت تقریباً 15 ملین روپے ہے۔ پاکستان رینجرز (سندھ) نے اعلان کیا ہے کہ منشیات کی روک تھام اور اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے گا۔

برآمد شدہ ایرانی تیل کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ جرائم اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کی اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101، یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

68 / 100

One thought on “پاکستان رینجرز (سندھ) کا اسمگلنگ کے خلاف آپریشن، 55 ہزار لیٹر غیر قانونی ایرانی تیل برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!