پولیس فائرنگ سے خاتون کی ہلاکت، نیشنل ہائی وے پر 15 گھنٹے سے احتجاج

تشکر نیوز:  اسٹیل ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران گولی لگنے سے جاں بحق خاتون کے اہل خانہ کا نیشنل ہائی وے پر 15 گھنٹے سے احتجاج جاری ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق، احتجاج کی وجہ سے نیشنل ہائی وے پر ٹریفک معطل ہے اور گاڑیوں کو متبادل راستوں کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔

نادرن بائی پاس پر بڑی کارروائی: 15 ملین روپے کا ایرانی تیل برآمد

ٹریفک پولیس نے بتایا کہ ٹھٹہ سے آنے والی ٹریفک کو پورٹ قاسم اور مہران ہائی وے کی طرف موڑا جا رہا ہے جبکہ شہر سے ٹھٹہ جانے والی ٹریفک کو بھی پورٹ قاسم سے مہران ہائی وے کی طرف موڑا جا رہا ہے۔ کاٹھور سے آنے والی ٹریفک کو سومار گوٹھ سے میمن گوٹھ کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔

 

 

پولیس حکام کے مطابق، مظاہرین سے مذاکرات جاری ہیں، لیکن مظاہرین پولیس پر مقدمہ درج کرانے کے لیے اصرار کر رہے ہیں۔

59 / 100

One thought on “پولیس فائرنگ سے خاتون کی ہلاکت، نیشنل ہائی وے پر 15 گھنٹے سے احتجاج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!