تشکر نیوز: سندھ میں آج رات سے مون سون ہوائیں داخل ہونےکا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر مقامات پر آج موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے جب کہ آج سندھ کے ساحلی علاقوں میں کہیں کہیں بوندا باندی کی توقع کی جارہی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج رات سے سندھ میں مون سون ہوائیں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے سبب 7 سے 8 جولائی کے دوران تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپورخاص میں گرج چمک کےساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
آپریشن عزمِ استحکام ملک کی بڑی ضرورت ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی
کراچی اور سجاول میں 8 اور 9 جولائی کوگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔