پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے متعدد سابق کپتانوں اور ٹیسٹ کرکٹرز سے رابطے کرکے انہیں بورڈ میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے۔
تشکر نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے خود قومی ٹیم کے سابق کپتانوں سے رابطہ کیا اور ان کھلاڑیوں سے پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے تجاویز طلب کی گئی ہے، جب کہ انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ میں لانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی کے سابق کپتانوں سے رابطے، اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان
چیئرمین پی سی بی کی جانب سے سابق کپتان انضمام الحق، معین خان، مصباح الحق، شعیب ملک، شاہد آفریدی، یونس خان سے رابطے کیے گئے ہیں، جب کہ ثقلین مشتاق، مشتاق احمد، وقار یونس، کامران اکمل کو بھی بورڈ میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد بڑے پیمانے پر تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کے رکن اور سینئر مینجر وہاب ریاض اور ہیڈکوچ گیری کرسٹن کی رپورٹ کے بعد محسن نقوی نے موجودہ سیٹ اپ کو مکمل طور پر ختم کرکے نیا سیٹ اپ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی نے امریکی قرارداد کی ’قانون سازی‘ کیلئے لابنگ شروع کردی
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے سیٹ اپ میں تین سابق کپتانوں کو اہم ذمہ داریاں مل سکتی ہیں، موجود سیٹ اپ میں صرف ہیڈ کوچز کو برقرار رکھا جائے گا، جب کہ ٹیم مینجر سمیت اسسٹنٹ کوچ اور دیگر اسٹاف کو فارغ کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ آج صبح صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا تھا کہ ورلڈکپ میں ٹیم کی خراب پرفارمنس کا جائزہ لینے کے لیے دونوں ہیڈ کوچز گیری کرسٹن،جیسن گلیسپی اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کو پاکستان بلالیا، ان سے کپتان کی تبدیلی سمیت دیگر امور پر مشاورت کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا ٹارکٹ یہ ہے کہ قومی ٹیم کی منفی کارکردگی کیسے بہتر کی جائے گی، جب کہ بابراعظم کو کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ ہیڈ کوچز اور سابق کرکٹرز سے مشاورت کے بعد کیا جائےگا۔