پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مغل ایک بار پھر گرفتار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسلام آباد کے صدر عامر مغل کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا۔

پی ٹی آئی اسلام آباد صدر کے صدر کو ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) آفس کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔

پی ٹی آئی سے منسلک ایک وکیل عاصم بیگ نے عامل مغل کی گرفتاری کی تصدیق کی۔

پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مغل ایک بار پھر گرفتار

واضح رہے کہ رہنما پی ٹی آئی کو اس سے قبل جولائی میں اسلام آباد پولیس نے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور وفاقی دارالحکومت کی پولیس کے اہلکاروں پر حملہ آور ہونے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، تاہم اگلے روز ہی انسداد دہشت گری عدالت اسلام آباد ان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی تھی۔

ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کا پوسٹ مارٹم ہوگا، محسن نقوی

 

 

23 جولائی کو اسلام آباد کی کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے) نے بلڈنگ قوانین کی مبینہ خلاف ورزی پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیل کیے گئے اسلام آباد سیکرٹریٹ کی عمارت کے ایک حصے کو مسمار کردیا تھا جب کہ اس دوران مزاحمت کرنے کے الزام پر عامر مغل کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

60 / 100

One thought on “پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مغل ایک بار پھر گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!