پشاور: ریلوے پٹڑی کے قریب دکانوں میں آتشزدگی، 12 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے گلبرگ نوتھیہ ریلوے پٹڑی کے قریب دکانوں میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو 1122 کی12 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

پشاور: ریلوے پٹڑی کے قریب دکانوں میں آتشزدگی، 12 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف

 

تشکر نیوز کے مطابق ریسکیو 1122 نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کی 3 فائر گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف تھیں، تاہم آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے پہلے مزید 3 گاڑیوں اس کے بعد 6 گاڑیوں کو طلب کیا گیا۔

اسلام آباد میں ڈینگی کا خطرہ، وزیر داخلہ نے انتظامیہ کو الرٹ کردیا

 

ریسکیو 1122 کے مطابق آگ پر قابو پانے کی کوشش کے دوران درجنوں دکانیں راکھ کا ڈیرھ بن گئیں،دکانوں میں کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل گیا، بے قابو آگ نے متعدد بجلی ٹرانسفرمر اور تاریں بھی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ لگنے کی وجوہات کا اب تک معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

 

 

63 / 100

One thought on “پشاور: ریلوے پٹڑی کے قریب دکانوں میں آتشزدگی، 12 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!