وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں ڈینگی کے خطرے کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ کردیا۔
تشکر نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے رابطہ کیا اور انہیں ڈینگی سے نمٹنے کے تمام ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد میں ڈینگی کا خطرہ، وزیر داخلہ نے انتظامیہ کو الرٹ کردیا
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ بارش کے پانی کی نشیبی علاقوں سے جلد نکاسی یقینی بنائی جائے اور انسداد ڈینگی کے وضع کردہ پلان پر من و عن عملدرآمد کیا جائے، جب کہ انسداد ڈینگی اقدامات میں کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
وزیر داخلہ نے انسداد ڈینگی پلان کی تمام سرگرمیوں کو باقاعدگی سے مانیٹر اور شہر کے تمام ہسپتالوں اور لیبارٹریز سے ڈینگی کیسسز کے حوالے سے ڈیٹا جمع کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تمام لیبز اور پرائیویٹ ہسپتالوں کی انتظامیہ کے ساتھ رابطہ قائم رکھا جائے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کا اخلاقیات برقرار رکھنے کیلئے کمیٹی بنانے کا اعلان
دوسری جانب، چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے باونڈری ایریاز میں انسداد ڈینگی ورکنگ گروپ قائم کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد اورراولپنڈی انتظامیہ انسداد ڈینگی کےلئے ایک ٹیم کے طور پر کام کرے گی، اسلام آباد میں اب تک ڈینگی کے 9کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ ڈینگی بخار دنیا بھر میں مچھروں سے سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والا مرض ہے اور یہ 4 اقسام کے ڈینگی وائرسز کا نتیجہ ہوتا ہے۔
ایک تخمینے کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال 40 کروڑ افراد کو ڈینگی انفیکشنز کا سامنا ہوتا ہے جن میں سے 9 کروڑ 60 لاکھ افراد بیمار ہوتے ہیں۔