اسرائیلی فوج کی غزہ میں گھر پر بمباری،7 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کے غزہ میں مظالم جاری ہیں، شجاعیہ میں گھر پر بمباری کے نتیجے میں مزید 7 فلسطینی شہید ہوگئے۔

تشکر نیوز کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں47 فلسطینی اسرائیلی دہشت گردی کا نشانہ بنے، شہدا کی مجموعی تعداد 37 ہزار 765 ہوگئی جبکہ 86 ہزار 429 زخمی ہیں۔

اسرائیلی فوج کی غزہ میں گھر پر بمباری،7 فلسطینی شہید

 

دوسری جانب، کمال عدوان ہسپتال میں ایک اور بچی بھوک کے باعث جان گنوا بیٹھی۔

ادھر، قطری نشریاتی ادارے الجریزہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں حماس سے جھڑپوں کے دوران ایک جوان کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ: محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کیلئے درخواست دائر

 

اسرائیلی فوج کے اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے اب تک کم از کم 667 ہلاک جبکہ 4 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

 

 

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا اسرائیل کو بموں کی کھیپ بھیجنےکی تیاری کر رہا ہے۔

63 / 100

One thought on “اسرائیلی فوج کی غزہ میں گھر پر بمباری،7 فلسطینی شہید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!