تشکر نیوز: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ جو بھی اس حکومت کے ساتھ مذاکرات کرےگا وہ منہ کالا کرےگا۔
اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے بعد خیبرپختونخوا اور بلوچستان کےحالات بھی خراب ہو رہے ہیں۔
توہین عدالت کیس: فیصل واڈا نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ امریکا میں جن ارکان نے قرارداد پاس کی وہ فارم 47 والے نہیں، اگلے ماہ کے آخر تک نواز شریف بھی اپنا بیانیہ بدلیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ اصل مذاکرات فوج کے ساتھ کیے جائیں، درمیانی راستہ نکالا جائے، چوروں، لیٹروں اور خراب بجٹ پیش کرنے والوں کو گھر بھیجا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہا ہونا چاہیے لیکن اسے رہا ہونے نہیں دیں گے۔