نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے سندھ میں جولائی میں ممکنہ بارش کے پیش نظر الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔
کراچی: جولائی میں ممکنہ بارش کا امکان، این ڈی ایم اے کی الرٹ رہنے کی ہدایت
تشکر نیوز کے مطابق رپورٹ کراچی اور حیدر آباد میں جولائی میں 30 سے 75 ملی میٹربارش کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے نے رپورٹ میں کہا کہ نواب شاہ، میرپور خاص، لاڑکانہ اور سکھر میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔
ٹی20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی دکھانے والی قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم وطن واپس پہنچ گئے
واضح رہے کہ کراچی میں قیامت خیز گرمی جاری ہے، جس نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے گزشتہ روز شہر کا درجہ حرارت 41 ڈگری تک پہنچ گیا تھا لیکن گرمی کی شدت 52 ڈگری تک محسوس کی جارہی تھی، جبکہ ہیٹ ویو کی صورت حال مزید 3 دن تک برقرار رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ شہر کے درجہ حرارت میں 3 دن بعد کمی کا امکان ہے، تاہم آئندہ 2 سے 3 روز کے دوران درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جس کی شدت 44 ڈگری تک محسوس کی جائے گی اور کراچی میں ہیٹ ویو کی صورتحال مزید 3 دن تک برقرار رہے گی۔