بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میونسپل یوٹیلٹی چارجز اینڈ ٹیکسز کی رقم کے الیکٹرک کے ذریعے جمع کرنے کا معاہدہ طے پا گیا۔
’تشکر نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میونسپل یوٹیلیٹی چارجز اور ٹیکس کی وصولی سے متعلق بلدیہ عظمیٰ کراچی اور کے الیکٹرک کے درمیان بنیادی معاہدہ طے پاگیا ہے۔
میونسپل یوٹیلیٹی چارجز، ٹیکس کی وصولی سے متعلق بلدیہ عظمیٰ کراچی، کے الیکٹرک کے درمیان معاہدہ
مذکورہ ٹیکس کی عدالتی فیصلے کے مطابق وصولی سے متعلق قراداد سٹی کونسل میں پہلے ہی منظور کی جا چکی ہے، کم آمدن والے گھریلو صارفین کو 100 یونٹ تک چھوٹ دی گئی ہے۔
قرارداد کے مطابق ایک سو ایک سے 2 سو یونٹ تک 20 روپے، 3 سو یونٹ تک 40 روپے، 400 یونٹ تک 100 روپے، 500 یونٹ تک 125 روپے، 600 یونٹ تک ڈیڑھ سو روپے، 700یونٹ تک 175 روپے اور 700 سے زائد یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر 300 سو روپے واجب الادا ہوں گے۔
سوات: توہین مذہب کے الزام پر شہری کے قتل میں ’ملوث‘ 40 افراد گرفتار
قرارداد کے مطابق کمرشل بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی تمام کیٹیگریز پر 400 سو روپے لاگو کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ میونسپل چارجز کے الیکٹرک بل کے ذریعے وصول کرنے کی قرارداد دسمبر 2023 میں منظور کی گئی تھی، قرارداد پیش کیے جانے کے موقع پر ایوان میں بدنظمی دیکھی گئی، حافظ نعیم الرحمٰن نے قرارداد کو کراچی دشمنی قرار دیتے ہوئے سٹی میئر پر شدید تنقید کی تھی اوران کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ سٹی کونسل کے اجلاس کو چلانے کی پوری کوشش کی لیکن پیپلز پارٹی قبضہ میئر کا رویہ قوم کے سامنے ہے، اب تحریک عدم اعتماد کے ذریعے قبضہ میئر کو گھر بھیجیں گے۔