تشکر نویز: ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے کروڑوں روپے کی آن لائن گیمبلنگ میں ملوث گروہ کے سرغنہ کو کراچی ائیرپورٹ سے بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق گروہ کا سرغنہ رفیق جمعہ بیوی و بچوں کے ہمراہ ملک سے فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا، ملزم نے غیر ملکی ائر لائن کا ٹکٹ بھی کریڈٹ کارڈ کے چوری شدہ ڈیٹا کے ذریعے خریدا، ملزم اور اس کے ساتھیوں کے خلاف رواں سال ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل میں مقدمہ درج کیا گیاتھا۔
ہم نے ہر معاملہ مسلح افواج پر چھوڑ دیا جو خطرناک روش ہے، وزیر اعظم
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے گروہ نے آن لائن گیمبلنگ کے لیے مختلف شہریوں سے قومی شناختی کارڈ حاصل کر رکھے تھے، شناختی کارڈز کے عوض گروہ کی جانب سے شہریوں کو ماہانہ رقم ادا کی جاتی رہی ہے، رفیق جمعہ اور اس کا گروہ کریڈٹ کارڈ ڈیٹا چوری کے ذریعے آن لائن خریداری میں ملوث ہے، گروہ نے آن لائن گیمبلنگ سے حاصل شدہ رقم کے لیے مختلف بینکوں میں اکاؤنٹس کھلوا رکھے تھے۔
ایف آئی اے کے مطابق نجی بینک عملے کی مدد سے کھولے گئے اکاؤنٹس میں موجود رقم کی مالیت 87 کروڑ روپے سے زائدتھی، آن لائن گیمبلنگ سے حاصل کردہ رقم سے پوش علاقوں میں بیش قیمت جائیدادیں بھی خریدی گئیں۔