تشکر نیوز: ضلع کرم گزشتہ روز میں وطن کی حرمت پر قربان سپاہی ہارون ولیم کی آخری رسومات سینٹ پال چرچ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وفاقی وزرا نے بھی شرکت کی۔
غیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی دفاع میں مسیحی برادری کی خدمات اور قربانیوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے سپاہی ہارون ولیم، انوش رفون اور ساتھیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 29سالہ سپاہی ہارون ولیم کاتعلق اسلام آباد سے تھا، آخری رسومات میں وفاقی وزرائے دفاع، داخلہ، اطلاعات نے بھی شرکت کی۔