چین میں 23 سالہ دوشیزہ نے 80 سالہ شخص سے شادی رچالی

تشکر نیوز: چین میں 23 سالہ دوشیزہ نے والدین سمیت خاندان بھر کی نفرت مول لیتے ہوئے 80 سالہ شخص سے شادی رچالی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق محبت کی یہ انوکھی کہانی چین کے صوبے ہیبی کے نرسنگ ہوم میں شروع ہوئی جہاں 23 سالہ ژیاؤفانگ رضاکارانہ طور پر کام کر رہی تھی کہ اس دوران  ان کی ملاقات 80 سالہ مسٹر لی سے ہوئی۔

مہنگائی میں 0.94 فیصد اضافہ ،25 اشیا مہنگی ،5سستی

مسٹر لی اور ژیاؤفانگ کے ایک جیسے مشاغل اور دلچسپیاں جلد ہی دونوں کی دوستی کی وجہ بن گئیں اور وقت کے ساتھ ساتھ کم عمر دوشیزہ مسٹر لی کی دانشمندی سے متاثر ہو کر ان سے محبت کر بیٹھیں اور دونوں نے شادی کا فیصلہ کر لیا۔

ژیاؤ فانگ کے اہلخانہ بیٹی کی ان کے دادا کی عمر کے شخص کیساتھ شادی کی لیے رضامند نہ ہوئے لیکن اس کے باوجود جوڑے نے علیحدگی کے بجائے ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا۔ غیر معمولی جوڑے نے حال ہی میں ایک سادہ سی تقریب میں شادی کرلی ہے، جس میں لڑکی کے خاندان میں سے کوئی بھی شریک نہ ہوا۔

 

 

55 / 100

One thought on “چین میں 23 سالہ دوشیزہ نے 80 سالہ شخص سے شادی رچالی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!