ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کی نماز کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی جاری

تشکر نیوز: ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کی نماز کے اجتماعات کے بعد سنت نبوی کی پیروی کرتے ہوئے جانور قربان کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

تشکر  نیوز کے مطابق ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں کی مساجد، عید گاہوں، پارکس اور کھلے میدانوں میں عیدالاضحیٰ کی نماز کے اجتماعات منعقد کیے گئے ہیں۔

سعودی عرب: گرمی کی شدت کے سبب اردن اور ایران کے 19 عازمین حج جاں بحق

نماز عید کی ادائیگی اور خطبہ عید الاضحی کے بعد عالم اسلام کی سربلندی، ملکی ترقی و خوشحالی، فلسطینی اور کشمیری مسلمانوں کے لیے بھی دعائیں کی جا رہی ہیں۔

بعد نماز عید ارض وطن کے کونے کونے میں مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانور قربان کرنا شروع کر دیئے ہیں جن کی خریداری گذشتہ کئی روز سے زور و شور سے کی جا رہی تھی۔

عید الاضحیٰ کے تینوں ایام میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے جانور قربان کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

شہری اللہ کی راہ میں انفرادی اور اجتماعی قربانی کر رہے ہیں، جس کے بعد قربانی کا گوشت مساکین اور غربا میں تقسیم کیا جائے گا۔

عید قرباں کے اس پُرمسرت موقع پر صدر، وزیراعظم اور افواج پاکستان کی جانب سے قوم کو مبارکباد دی گئی ہے۔

 

 

63 / 100

One thought on “ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کی نماز کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!