تشکر نیوز: کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں معمولی اضافے کا امکان ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق آج سے پیر تک دن کا درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
سندھ کا ترقیاتی بجٹ باقی صوبوں کے مقابلے میں زیادہ ہے، وزیراعلیٰ سندھ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس
موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا کہ کراچی کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا سکتی ہے جبکہ آج سے پیر تک رات میں بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔
مزید بتایا گیا کہ پیر کے بعد درجہ حرارت میں کچھ کمی کا امکان ہے۔ عید کے بعد دوبارہ گرمی میں اضافہ ہو سکتا ہے اور درجہ حرارت 38 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔