کویت: غیرملکی ورکرز کی عمارت میں آگ لگنے سے کم از کم 41 افراد جاں بحق

کویت کے شہر منگف میں غیرملکی تارکین وطن اور ورکرز کی عمارت میں لگنے والی آگ سے کم از کم 41 افراد جاں بحق ہو گئے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی اور رائٹرز کے مطابق وزارت داخلہ کے محکہ مجرمانہ ثبوت کے ڈائریکٹر میجر جنرل عید الاویہان نے کہا کہ ہمیں مقامی وقت کے مطابق ہمیں صبح 6بجے منگف کے علاقے سے آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی۔

کویت: غیرملکی ورکرز کی عمارت میں آگ لگنے سے کم از کم 41 افراد جاں بحق

 

انہوں نے کہا کہ جہاں تک مرنے والوں کی اموات ہے تو ان کی تعداد 35 سے تجاوز کو گئی ہے اور فارنزک ٹیموں نے تین لاشوں کی شناخت کر لی ہے۔

نائب وزیر اعظم شیخ فہد یوسف نے واقعے میں 41 اموات کی تصدیق کرتے ہوئے اس کا ذمے دار ریئل اسٹیٹ مالکان کو قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ریئل اسٹیٹ مالکان کی لالچ اور ان کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔

خاتون مداح نے سیلفی کے لیے گلا دبوچ لیا تھا، کبریٰ خان

 

میجر جنرل عیدالاویہان نے کہا کہ جس عمارت میں آگ لگی وہاں مزدور بڑی تعداد میں رہائش پذیر تھے ، واقعے میں درجنوں افراد کو بچا لیا گیا لیکن بدقسمتی سے آگ لگنے کی وجہ سے پھیلنے والے دھویں کے سبب بہت سی اموات ہوئیں۔

ایک سینئر پولیس اہلکار نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ ہم ایک جگہ گنجائش سے زیادہ ملازمین یا افراد کی رہائش کے ہمیشہ سے مخالف رہے ہیں اور اس حوالے سے مسلسل خبردار کرتے رہے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور حکام اس کی وجہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔

 

 

61 / 100

One thought on “کویت: غیرملکی ورکرز کی عمارت میں آگ لگنے سے کم از کم 41 افراد جاں بحق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!