سینیئر اداکار بہروز سبزواری کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے ہمراہ متعدد بار ایک ساتھ شراب نوشی کے دعوے پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔
بہروز سبزواری نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے متعدد بار عمران خان کےہمراہ مے خوری کی۔
عمران خان کے ساتھ شراب نوشی کے دعوے پر بہروز سبزواری کو تنقید کا سامنا
انہوں نے بتایا تھا کہ عمران خان کے حوالے سے لوگ جھوٹ بولتے ہیں، وہ کوکین کا نشہ نہیں کرتے اور نہ ہی زیادہ شراب پیتے ہیں۔
بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک ڈرنک سے زیادہ شراب نہیں پیتے، انہوں نے ان کے ساتھ متعدد بار بیٹھ کر مے خوری کی۔
بہروز سبزواری کی جانب سے عمران خان کے ساتھ مے خوری کا دعویٰ کرنے پر جہاں لوگوں نے دلچسپ حیرانگی کا اظہار کیا، وہیں متعدد شوبز شخصیات نے اداکار کو اڑے ہاتھوں بھی لیا۔
سینیئر اداکارہ اور عمران خان کی سپورٹر مانی جانے والی حنا خواجہ بیات نے بہروز سبزواری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ مشہور افراد کے خلاف بیان دے کر شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
اقدام قتل کیس: پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کی حسان نیازی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
انہوں نے اپنی مختصر ویڈیو میں بہروز سبزواری کا نام لیے بغیر کہا کہ اب ایک نیا ٹرینڈ شروع ہوگیا ہے اور جب کسی کے بارے میں بات نہیں ہو رہی ہوتی تو ایک پوڈکاسٹ شروع کیا جاتا ہے، پھر کسی مشہور شخصیت کے بارے میں غلط بات کرکے یہ کہیں کہ مشہور شخصیت کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اداکارہ نے ایسی تکنیک استعمال کرنے پر پوڈکاسٹ چلانے والوں سمیت معروف شخصیات سے متعلق غلط بات کرنے والی شخصیات پر طنز بھی کیا۔
اگرچہ انہوں نے بہروز سبزواری کا نام نہیں لیا، تاہم ان کا اشارہ ان کی جانب ہی تھا، کیوں کہ حنا خواجہ بیات نے ان کی پوڈکاسٹ ویڈیو وائرل ہونے اور عمران خان سے متعلق شراب نوشی کا دعویٰ کرنے کی بات کرنے کے بعد ہی ویڈیو جاری کی۔
اسی طرح اداکار و میزبان احمد علی بٹ کی اہلیہ اور فیشن ڈیزائنر فاطمہ خان نے بھی بہروز سبزواری کی ویڈیو پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ آج کل ہر کوئی جھوٹ بولتا دکھائی دیتا ہے۔
بہروز سبزواری کی عمران خان کے ساتھ مے خوری کرنے کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی کمنٹس کرتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور دعویٰ کیا کہ سینیئر اداکار جھوٹ بول رہے ہیں۔