فیصل واڈا کا حمود الرحمٰن کمیشن سے متعلق ٹوئٹ پر پی ٹی آئی کو کالعدم کرنے کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما سینیٹر فیصل واڈا نے حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ سے متعلق متنازع ٹوئٹ پر پی ٹی آئی کو کالعدم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

فیصل واڈا کا حمود الرحمٰن کمیشن سے متعلق ٹوئٹ پر پی ٹی آئی کو کالعدم کرنے کا مطالبہ

 

تشکر نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں فیصل واڈا نے کہا کہ حمود الرحمٰن کمیشن سے متعلق بات کرکے پی ٹی آئی نے اپنے پاؤں پر کلہاڑا مارا ہے

انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد تو جماعت کو کالعدم ہوجانا چاہیے، اصولی طور پر سیاسی جماعت کو کالعدم نہیں کیا جاسکتا لیکن کوئی ملک توڑنےکی سازش کرے اور دشمن کا کردار نبھائے تو یہ اقدام اٹھایا جاسکتا ہے۔

چوہدری عدنان قتل کیس: ملزمان کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

 

یاد رہے کہ آج ہی سپریم کورٹ کی جانب سے عدلیہ مخالف بیان پر توہین عدالت کے نوٹس کا جواب دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واڈا نے غیر مشروط معافی مانگنے سے انکار کردیا تھا۔

فیصل واڈا نے توہین عدالت نوٹس پر جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا، اپنے جواب میں انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس کا مقصد عدلیہ کی توہین کرنا نہیں تھا، پریس کانفرنس کا مقصد ملک کی بہتری تھا، عدالت توہین عدالت کی کارروائی آگے بڑھانے پر تحمل کا مظاہرہ کرے۔

 

 

66 / 100

One thought on “فیصل واڈا کا حمود الرحمٰن کمیشن سے متعلق ٹوئٹ پر پی ٹی آئی کو کالعدم کرنے کا مطالبہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!