عدالت کا جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی سے بیٹوں کی بات کرانے کا حکم

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کو بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) سے بیٹوں کی بات کرانے کا حکم دے دیا۔

تشکر نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے بیٹوں سے فون پر بات کرانے کی درخواست دائر کی تھی۔

عدالت کا جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی سے بیٹوں کی بات کرانے کا حکم

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز اصف نے بانی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اڈیالہ جیل کے حکام کو بانی پی ٹی آئی سے بیٹوں قاسم اور سلیمان کی بات کرانے کا حکم دیا۔

چیئرمین پی سی بی کی قوم سے ایک ماہ تک ٹیم کو تنقید کا نشانہ نہ بنانے کی اپیل

بانی نے اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کرانے اور خون کے نمونے شوکت خانم ہسپتال بھجوانے کی درخواست دائر کی تھی۔

عدالت نے حکم دیا کہ بانی کے خون کے نمونے پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل کی موجودگی میں ہی لیں گے۔

تاہم عدالت نے اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کی درخواست کو فی الحال مسترد کردیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا کیس اس عدالت میں زیر سماعت نہیں لہٰذا بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات کے لیے درخواست متعلقہ عدالت میں دائر کی جائے۔

 

 

59 / 100

One thought on “عدالت کا جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی سے بیٹوں کی بات کرانے کا حکم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!