پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کیلئے 36 لاکھ روپے انعام کا اعلان

تشکور نیوز رپورٹنگ،

وہیل چیئر ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ جینتے والی پاکستان ٹیم کے لیے 36 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے ایشیا کپ کی فاتح وہیل چیئر ٹیم کو 36 لاکھ روپے کا نقد انعام دیا۔

اس موقع پر ذکاء اشرف نے کہا کہ ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، تمام کھلاڑیوں اور وہیل چیئر منیجمنٹ پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی وہیل چیئر ٹیم کو مزید سہولتیں دیں گے۔

سی او او سلمان نصیر نے کہا کہ مسلسل دوسری بار ٹائٹل جیتنے پر بہت خوشی ہے۔

 

 

واضح رہے کہ پاکستان وہیل چیئر ٹیم نے نیپال میں ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی سیریز مسلسل دوسری مرتبہ جیتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!