پوری دنیا میں میرا پسندیدہ مقام ہنزہ ہے ،اداکارہ عائشہ عمر

تشکور نیوز رپورٹنگ

اسلام آباد: اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے کہا ہے کہ انہیں پاکستان کی سرزمین سے پیار ہے۔ پوری دنیا میں ان کا پسندیدہ مقام ہنزہ ہے کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ یہ نہ صرف خوبصورت، پرامن ہے بلکہ ایسی جگہ ہے جہاں وہ محفوظ طریقے سے چل پھر سکتیں ہیں ۔

ایف ایچ ایم پوڈ کاسٹ پر بطور مہمان بات چیت کرتے ہوئے عائشہ عمر نے مزید کہا کہ وہ اب پاکستان میں کل وقتی رہنے کے بارے میں زیادہ یقین نہیں رکھتیں۔

 

 

انہوں نے اس تناظر میں بتایا کہ انہیں ساری زندگی ہراسگی کا سامنا کرنا پڑا ہے، ان کا اغوا بھی کیا گیا ہے ، رویوں کی وجہ سے وہ یہاں آزادی سے چہل قدمی بھی نہیں کر سکتیں۔ ان کا بھائی ڈنمارک میں آباد ہے اور ان کی ماں بھی منتقل ہونے کا سوچ رہیں ہیں ۔عائشہ نے کہا کہ اگر وہ باہر منتقل ہو گئیں تو پاکستان آتی جاتی رہیں گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!