تشکر نیوز: وزیر بلدیات، ہائوسنگ ٹائون پلاننگ و پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ملیر ایکسپریس وے کراچی ہے عوام کے لئے ایک شاندار منصوبہ ہے
14 اگست کو قائد آباد جبکہ آئندہ سال جون تک کاٹھور تک یہ ایکسپریس وے عوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔ کریم آباد انڈر پاس کی راہ میں رکاوٹ کو فوری دور کرکے اس کو مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو پریشانی سے بچایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز کورنگی کازوے اور ملیر ایکسپریس
وے کا دورہ کرنے کے موقع پر کیا۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سید وقار مہدی، رکن سندھ اسمبلی فاروق اعوان، چیئرمین کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ، پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے صدر جاوید شیخ، جانی میمن، میگا پروجیکٹ ڈائریکٹر طارق مغل، ملیر ایکسپریس وے کے پی ڈی نیاز سومرو اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ سعید غنی نے کورنگی کازوے پر جاری کام کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران سے تفصیلات طلب کی۔
ملیر ایکسپریس وے سندھ حکومت کا ایک شاندار منصوبہ ہے, سعید غنی
صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ کورنگی کازوے کا کام تیزی سے جاری ہے البتہ اس کے نقشہ میں کچھ وجوہات کی بنا پر ابھی اس کام کو روکا گیا ہے تاہم آئندہ چند دنوں میں اس پر کام شروع کردیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے ہدایات دی کہ اس کام کو نہ صرف مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے بلکہ اس میں ایسے عنصر کو بھی شامل کیا جائے کہ جس سے یہاں کے عوام کو اندرون شہر اور شہر سے باہر جانے کے لئے بھی راستہ دستیاب ہو۔ بعد ازاں صوبائی وزیر ملیر ایکسپریس وے پہنچیں اور وہاں جاری کام کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ سندھ حکومت کا ایک شاندار منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ قیوم آباد سے شروع ہوکر سپر ہائی وے سے کاٹھور تک جائے گا اور یہ 39 کلومیٹر کا ایکسپریس وے ہوگا۔ سعید غنی نے کہا کہ اس منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اور وزیر اعلٰی سندھ کی جانب سے 14 اگست 2024 تک اس کے ایک حصہ کو جو قائد آباد تک ہے اس کو کھولنے کے احکامات دئیے ہیں جبکہ باقی مانندہ ایکسپریس وے جون 2025 تک مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ کراچی کے شہریوں کے لیے یہ۔منصوبہ ایک شاندار منصوبہ ہوگا اور یہ منصوبہ جن مکمل ہوجائے گا تو کراچی کے عوام آدھا گھنٹے میں کاٹھور تک پہنچ سکیں گے۔
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور
انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ کراچی کے شہریوں کی جتنی خدمت کرسکیں اور کریں اور یہاں کی عوام کے لئے زیادہ سے زیادہ منصوبے بنائیں۔ بعد ازاں صوبائی وزیر سعید غنی نے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں جاری میگا پروجیکٹ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر پی پی پی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی، ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر سینیٹر سید مسرور احسن، جنرل سیکرٹری دل محمد، انفارمیشن سیکرٹری شہزاد مجید کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ہونے والے میگا پروجیکٹ کے کاموں جن میں شاہراہ نور جہاں، کریم آباد انڈر پاس، بختیاری یوتھ سینیٹر، علامہ رشید ترابی روڈ، یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس تا سخی حسن چورنگی پر جاری میگا پروجیکٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر تمام سٹی ایریاز کے عہدیداران، ذیلی تنظیموں کے عہدیداران، منتخب یوسی چیئرمینز کونسلرز، قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواران اور بڑی تعداد میں جیالے اور رہائشی موجود تھے۔
سعید غنی نے پروجیکٹ ڈائریکٹر میگا پروجیکٹ اور دیگر افسران کو ہدایات دی کہ جو منصوبے مکمل ہوگئے ہیں ان کو عوام کی سہولیات کے لئے کھول دئیے جائیں جبکہ کریم آباد انڈر پاس پر کام کی رفتار کی سست روی پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور ہدایات دی کہ فوری طور پر اس منصوبے کی راہ میں درپیش رکاوٹوں کو جلد از جلد دور کرکے اس کو مکمل کرلیا جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ صوبائی وزیر نے جاری منصوبوں میں سیوریج اور برساتی نالوں کو پہلے مکمل کرنے کی بھی ہدایات دی۔