پنجاب اور سندھ میں شدید گرمی، میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو کے امکانات

تشکر نیوز: پنجاب اور سندھ میں گرمی کی لہر برقرار ہے جب کہ میدانی علاقے ہیٹ ویو کی زد میں آنے کے امکانات ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 10 مئی تک پنجاب میں دن کے درجہ حرارت میں 5 ڈگری اضافے کا امکان ہے اور ساتھ ہی میدانی علاقے خاص طور پر ہیٹ ویو کی زد میں آنے کے امکانات ہیں۔

پنجاب اور سندھ میں شدید گرمی، میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو کے امکانات

صوبے کے بیشتر اضلاع میں 10 سے 12 مئی تک گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش کے بھی امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق 10 اور 11 مئی جنوبی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارش کا امکان ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب کراچی میں بھی آج موسم گرم اور مرطوب ریکارڈ ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے ۔ آج صبح کم سے کم درجہ حرارت مزید ایک ڈگری اضافے سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ۔

قوم اور تاریخ سانحہ 9 مئی کےکرداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی، وزیر اعظم

جمعرات کو کراچی میں صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد رہا ۔ نمی کا تناسب بڑھنے کے سبب رات گئے حدت اور حبس محسوس کی گئی۔ شہر میں گرم و مرطوب موسم اگلے کئی روز تک بدستور برقرار رہ سکتا ہے۔ گرمی کی جزوی لہر کے دوران ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں مئی کے اوسط درجہ حرارت سے 1.1 ڈگری زائد گرمی ریکارڈ ہوئی۔

 

 

55 / 100

One thought on “پنجاب اور سندھ میں شدید گرمی، میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو کے امکانات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!