آٹا 90 سے 92 روپے فی کلو ملرز دے رہے ہیں، صدر آئی پی پی سندھ محمود مولوی

تشکر نیوز: آج آٹا 90 سے 92 روپے فی کلو ملرز دے رہے ہیں، دکانداروں کو 95 سے 98روپے فی کلو میں آٹا مل رہا ہے۔ محمود مولوی

آٹا 90 سے 92 روپے فی کلو ملرز دے رہے ہیں، صدر آئی پی پی سندھ محمود مولوی

گندم کی قیمت 82 سے 85 روپے فی کلو ہے۔ گندم کی قیمت میں کمی خوش آئند ہے۔  ملک میں افراتفری پیدا کرنے کیلئے زمینداروں کو حکومت کے خلاف اکسایا جارہا ہے۔ اگر حکومت ذخیرہ اندوزی کی اجازت دے گی تو گندم کی قیمتوں 1 ہفتے میں 100 روپے فی کلو تک پہنچ جائے گی۔

گزشتہ سالوں میں گندم کا اُتارا 40 سے 45من فی ایکڑ آتا تھا، اس سال 50 سے 52 من کا اُتارا آنا خوش آئند ہے۔  کسانوں اور پنجاب حکومت کے درمیان گندم کا مسئلہ حل ہوگیا ہے،پنجاب حکومت بھی کسانوں سے گندم لے رہی ہے۔  پی ٹی آئی عوامی مفادات کے خلاف سیاست نہ کرے، ملک معاشی ترقی کی جانب گامزن ہے۔

 

 

54 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!