پیپلزپارٹی بھی گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کی خواہشمند نکلی

تشکر نیوز: گورنر سندھ کی تبدیلی کی خبروں کے معاملے میں پیپلزپارٹی بھی گورنرسندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کی خواہشمند نکلی۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کا ایک دھڑا گورنر سندھ کی تبدیلی کا حامی ہے، سندھ حکومت کے گورنرسندھ سے ورکنگ ریلیشن بظاہراچھے ہیں۔

پی پی ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کا گورنر سے آئیڈیل ورکنگ ریلیشن نہیں ہیں،  پیپلزپارٹی سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی چاہتی ہے۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ ایم کیو ایم کا ایک دھڑا بھی گورنر سندھ کی تبدیلی چاہتا ہے، تاہم پی پی کے ذرائع نے بتایا کہ گورنر سندھ کی تبدیلی کے امکانات انتہائی کم ہیں۔

 

 

پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق گورنرسندھ کو مسلم لیگ ن کی مکمل حمایت حاصل ہے،  معاہدے کے تحت گورنر سندھ کا تقرر ن لیگ کی صوابدید ہے۔ پی پی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ن لیگ نے گورنر سندھ کی تبدیلی بارے کوئی سگنل نہیں دیا۔

4 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!