کراچی (تشکر نیوز) محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں دس ہزار سے زائد خفیہ کیمرے لگانے کا فیصلہ کرلیا۔پہلے مرحلے میں کراچی ایئرپورٹ اور ریڈ زون میں خفیہ کیمرے لگائے جائیں گےکراچی ایئرپورٹ اور ریڈ زون میں ایک ہزار سے زائد خفیہ کیمرے لگائے جائیں گےمحکمہ داخلہ نےمحکمہ خزانہ سے فنڈز جاری کرنے کی درخواست کردی
خط کے مطابق دوسرے مرحلے میں شاہراہ فیصل اور پوش علاقوں میں خفیہ کیمرے لگائے جائیں گے خفیہ کیمروں کے منصوبےمیں غیر ملکی سفارتخانوں کی سیکیورٹی مانیٹرنگ بھی شامل ہے۔تیسرے مرحلے میں کراچی کی اہم شاہراہوں پرخفیہ کیمرے لگائے جائیں گے۔ذرائع کےمطابق منصوبےکےتحت شہر میں 10 ہزار خفیہ کیمرے لگائے جائیں گے۔