کراچی (تشکر نیوز) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج ڈسٹرکٹ سسٹم ختم کرکے ٹاؤن سسٹم متعارف کرایا جارہا ہے،
ذرائع کے مطابق ایس بی سی اے میں تعینات کالی بھیڑوں کی آشیرباد سے تمام امور سر انجام دئیے جا ر ہے ہیں۔ یہ کالی بھیڑیں جوغیرقانونی تعمیرات کی پشت پناہی کرتی ہیں اور بڑے پیمانے پر رشوت وصول کرکے بلڈرز کو کھلی چھوٹ دیتی ہیں
ذرائع کےمطابق پرانے سسٹم سے جڑے افسران کو اہم عہدوں پر تعینات کردیا گیا باوثوق ذرائع کے مطابق سعید غنی اپنے دست راست رحمت سابق ایڈمنسٹریٹرایسٹ رحمت اللہ شیخ کو نگراں وزیربلدیات کا چارج دے کر رخصت پر چلے گئے ہیں مزید تفصیلات کےلئے روزنامہ تشکر دیکھنا نہ بھولئے