تشکر نیوز: ضلع کیماڑی تھانہ بلدیہ پولیس کی کامیاب کاروائی۔ ملک شاپ میں ڈکیتی کی واردات کرنے والا مطلوب اسٹریٹ کریمنل ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار۔ ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی گرفتار ملزم کی شناخت حضرت عبید کے نام سے ہوئی۔
ملزم نے ساتھی کے ہمراہ کچھ عرصہ قبل بسماللہ چوک سعیدآباد میں واقع ملک شاپ میں ڈکیتی کی واردات کی تھی۔
ملزم کو cctv فوٹیج میں ملک شاپ میں واردات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ملزم کے قبضہ سے غیرقانونی 30 بور پستول بمعہ لوڈ میگزین برآمد ہوا۔ ملزم اس سے قبل بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔ ملزم کو ایس ایچ او تھانہ بلدیہ سب انسپکٹر محمد عرفان نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔