عالمی برادری کشمیریوں کے حقوق کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے، نگران وزیر اعظم

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کشمیریوں کے حقوق کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔

انسانی حقوق کےعالمی دن کے موقع پر جاری اپنے ایک پیغام میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان انسانی حقوق کےعالمی منشور کی حمایت اور پاسداری جاری رکھے گا۔

نگران وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی طرف توجہ دلاتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری کشمیریوں کے حقوق کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔

انوار الحق کاکڑ نے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ظلم سہنے والے نہتے فلسطینیوں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم باعث تشویش ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری غزہ میں جنگ بندی کے لیے کوششیں کرے اور فلسطینیوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دے۔

 

 

اپنے پیغام میں نگران وزیر اعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان بلاتفریق مذہب اور رنگ ونسل انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کوشاں رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!