غیر منقولہ جائیدادوں کی ویلیوایشن شرح میں اضافے پر آباد کے شدید تحفظات

 

 

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) کے چیئرمین آصف سم سم نے آباد کی مشاورت کے بغیر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کراچی میں غیر منقولہ جائیدادوں کی ویلیوایشن شرح میں اضافے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ سید مقبول باقر اور نگراں وزیر ریونیو یونس ڈھاگا سے اس سنگین مسئلے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ،انھوں نے کہا کہ اس وقت جائیدادوں کی قیمتوں میں 40 فیصد کمی ہوچکی ہے ایسے وقت میں ویلیوایشن شرح میں اضافہ ناقابل فہم ہے، ضلع انتظامیہ کے اس اقدام سے پہلے ہی مشکلات کی شکار تعمیراتی صنعت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا،انہوں نے کہا کہ تعمیراتی سرگرمیاں چلنے سے لاکھوں افراد کو روزگار ملنے کے ساتھ ٹیکسز کی صورت میں ملکی خزانے کو بھی استحکام مل رہا ہے ، ویلیوایشن شرح میں اضافے سے تعمیراتی یونٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائے گاجس سے گھر خریدنے والے عام شہری شدید متاثر ہوں گے، انھوں نے نگراں وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ آباد کی مشاورت کے بغیر جائیدادوں کی ویلیوایشن تعین کی شرح میں کیا گیا اضافہ واپس لیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!