کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

تشکر نیوز: کراچی میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران سفاک ڈاکوؤں کے ہاتھوں شہریوں کے قتل کا سلسلہ نہ تھم سکا اور تازہ ترین فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 3 شہری زخمی ہوگئے۔ تشکر نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق آج ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کا پہلا واقعہ نیوکراچی پاور ہاؤس کے قریب پیش آیا۔

ڈاکو عامر نامی شہری کو قتل کرکے فرار ہوگئے، مقتول طارق روڈ پر بوتیک میں کام کرتا تھا، فائرنگ سے یاسین نامی ایک شخص زخمی بھی یوا۔ اس کے علاوہ نارتھ ناظم آباد انڈا موڑ کے قریب بھی ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے 65 سالہ بزرگ شہری حامد علی کی جان لے لی۔ ترجمان جماعت اسلامی نے اپنے جاری ایک بیان میں کہا کہ مقتول حامد علی نارتھ کراچی میں ان کی جماعت کا رکن تھا۔

کورنگی اور گلستان جوہر میں ڈاکوؤں نے خالد اور شاہزیب کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ اس کے علاوہ فیڈرل بی ایریا میں موٹرسائیکل سوار 3 ملزمان نے موٹر سائیکل سوار شہری کو روک کر نقدی اور موبائل فون چھین لیا، مزاحمت پر ملزمان نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق شہریوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی اور زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بڑھتی وارداتوں کیخلاف پرفیوم چوک پر احتجاج احتجاج میں مقتول نوجوان علی رہبر کے لواحقین اور عزیز واقارب کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد ورثا سے اظہار یکجہتی کے لیے جمع ہوئی۔ احتجاج میں فکس اٹ تنظیم کے بانی عالمگیر خان بھی شریک ہوئے، احتجاج کے دوران کے دوران مظاہرین کی جانب سے ’انصاف دو، امن دو‘ کے نعرے بھی لگائے گئے۔۔

 

 

واضح رہے کہ کراچی میں لوٹ مار میں صرف رمضان المبارک کے دوران ہی خاتون سمیت 13 افراد موت کو گھاٹ اتار دیا گیا ہے جب کہ متعدد شہری زخمی بھی ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ سفاک ڈاکو مارچ میں مجموعی طور پر 19 جب کہ رواں سال 52 شہریوں سے جینے کاحق چھین چکےہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!