آئی فو ن کا حال ہی میں متعارف کروایاگیا وہ مفید فیچر جس کے بارے میں پولیس نے وارننگ جاری کردی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل کمپنی کی طرف سے حال ہی میں اپنے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس کا نیا ورژن آئی او ایس 17متعارف کرایا گیا ہے، جس میں ’نیم ڈراپ‘ کا ایک مفید فیچر بھی شامل ہے تاہم امریکی پولیس نے اس فیچر کے متعلق آئی فون صارفین کے لیے وارننگ جاری کر دی ہے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق ا س فیچر کا مقصد آئی فون صارفین کے مابین موبائل فون نمبرز کا تبادلہ کرنا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آئی او ایس 17میں شامل یہ فیچر بائی ڈیفالٹ’اِن ایبلڈ‘ ہوتا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے کوئی بھی شخص آپ کے آئی فون کی رینج میں آکر اپنے کے رابطہ نمبرز حاصل کر سکتا ہے چنانچہ اس کا بائی ڈیفالٹ ’آن‘ ہونا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
امریکی ریاست پنسلوانیا کے چیسٹر سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کی گئی وارننگ میں کہا گیا ہے کہ آئی اوایس 17کے صارفین اس کے فیچر ’نیم ڈراپ‘ (NameDrop)کو ’ڈِس ایبل‘ رکھیں۔ بصورت دیگر کوئی بھی شخص ان کے آئی فون کی رینج میں آ کر ان کے فون نمبرز تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ 

 

 

دوسری طرف سائبر ماہرین کا کہنا ہے کہ پولیس کی یہ وارننگ بے جا ہے کیونکہ یہ فیچر بہت محفوظ ہے۔ اس فیچر کے ذریعے آئی فون صارف کی مرضی کے بغیر کوئی اس کے فون سے رابطہ نمبر حاصل نہیں کر سکتا۔ خواہ وہ اس کے آئی فون کی رینج میں کیوں نہ ہو۔اس کے علاوہ اگر آئی فون ’لاک‘ ہو تو یہ فیچر کام ہی نہیں کرتا۔ اس کے لیے آئی فون کا ’اَن لاک‘ ہونا ضروری ہے۔چنانچہ آئی او ایس 17کے حامل آئی فونز استعمال کرنے والے صارفین کو اس فیچر کے متعلق پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!